ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے بعد بھارتی شہریوں کوبھی امریکا سے نکالنے کی دھمکی دیدی

جمعرات 25 فروری 2016 21:28

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے بعد بھارتی شہریوں کوبھی امریکا سے نکالنے ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی باشندے امریکی شہریوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں میں صدر بنا تو بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکال دونگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر بنا تو بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکال دونگا۔

بھارتی باشندے امریکی شہریوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی باشندے امریکی شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی باشندوں نے امریکی شہریوں کی ملازمتوں پرقبضہ کیا ہوا ہے۔ اگر میں امریکا کا صدر بن گیا تو بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکال دونگا۔

متعلقہ عنوان :