وفاقی وزیر احسن اقبال یو این ڈی پی کے پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے چیمپئن وزیر مقرر

پاکستان دنیا بھر میں اہداف کو ملکی ترقی کے اہداف کے طور پرلینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے اس سلسلے میں قومی اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی ہے،حکومت نے موثر گورننس کو فروغ دینے کیلئے یو این ڈی پی کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، ،اقوام عالم کو غربت، معاشی عدم توازن اور سماجی چیلنجوں سے بنرد آزما ہو نے کے لئے باہمی اشتراک کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا یو این ڈی پی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر خطاب

جمعرات 25 فروری 2016 21:28

اسلام آباد/نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کو ایشیا پیسفک ریجن سے چیمپئن وزیر مقر ر کیا ہے،فاقی وزیر کو چیمپئن وزیر بنانے کا فیصلہ پاکستان میں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے فعال کردار ادا کرنے پر دیا گیا، یو این ڈی پی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر خطا ب کرتے ہو ئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پہلا ملک جس نے ان اہداف کو ملکی ترقی کے اہداف کے طور پر لیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی ہے،حکومت نے یو این ڈی کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے موثر گورننس کو فروغ دیا جا سکے جس کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے،اقوام عالم کو غربت، معاشی عدم توازن اور سماجی چیلنجوں سے بنرد آزما ہو نے کے لئے باہمی اشتراک کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی کے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال کو چیمپئن وزیر بنانے کا اعلان اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یو این ڈی پی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر کو چیمپئن وزیر بنانے کا فیصلہ پاکستان میں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے فعال کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پہلا ملک جس نے ان اہداف کو ملکی ترقی کے اہداف کے طور پر لیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان اور یو این ڈی پی کے درمیان زندگی کے مختلف شعبوں میں اشتراک عمل قائم ہے۔حکومت نے یو این ڈی کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے موثر گورننس کو فروغ دیا جا سکے جس کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا پاکستان کا وژن 2025پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے اقوام عالم کو غربت، معاشی عدم توازن اور سماجی چیلنجوں سے بنرد آزما ہو نے کے لئے باہمی اشتراک کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر احسن اقبال نے سلی کون ویلی میں گوگل ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں گوگل کے ساتھ اشتراک پر بات چیت کی۔