القاعدہ سے وابستہ لوگ پھر پاکستان میں قدم جما رہے ہیں،ڈائیلاگ کی شروعات کے باوجود پاک بھارت مذاکرات کشیدگی کا شکار ہیں۔امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جیمس کلیپرکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 21:16

القاعدہ سے وابستہ لوگ پھر پاکستان میں قدم جما رہے ہیں،ڈائیلاگ کی شروعات ..

امریکہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2016ء) امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جیمس کلیپر نے کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ لوگ پھر پاکستان میں قدم جما رہے ہیں،القاعدہ سے وابستہ افراد دہشتگردی کے خلاف جنگ کے باوجودمنظم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ القاعدہ کی باقیات پاکستان،افغانستان،شام اور ترکی میں حملوں کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے۔انہوں پاکستان اور بھارت کے مذاکرات پر بریفنگ میں کہا کہ ڈائیلاگ کی شروعات کے باوجود پاک بھارت مذاکرات کشیدگی کا شکار ہیں۔