وفاقی پولیس کی کا رروائیاں ،11ملزمان گرفتار،مو با ئل فونزوبھاری مقدار میں منشیات برآمد،مقدمات درج

جمعرات 25 فروری 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینے گئے مو با ئل فونز ، 210گر ام چرس ، 07 ڈبے بئیر ، اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث چار ملزمان سید غنی، عثمان غنی ، اسما عیل خان اور حضرت بلا ل کو گرفتار کرکے ان سے چھینا گیا مو با ئل فون ما لیتی 50ہزارروپے کا بر آمد کرلیا۔تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم نصیر احمد کو گرفتار کر کے اس سے 07ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت دو ملزمان نا صر اقبال اور انیق احمد عرف کا لا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 210گر ام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چار پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :