سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا سوسائٹی کے صدر غلام غوث کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

غلام غوث نے غیر قانونی طریقے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر قائم کیاہوا ہے، تمام اخراجات سرکاری فنڈز سے اداکیے جارہے ہیں،چیف جسٹس ،وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں،متاثرین کی مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کی دھمکی

جمعرات 25 فروری 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے ڈی چوک میں سوسائٹی کیصدر غلام غوث کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ غلام غوث نیغیر قانونی طریقے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر قائم کیاہوا ہے اوراس کے تمام اخراجات سرکاری فنڈ سے دیئے جا رہے ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے بڑی تعداد میں اسلام آباد کے ڈی چوک میں سوسائٹی کے صدر غلام غوث کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی 1984 میں قائم کی گئی تھی تاہم32 سال گزر گائے ابھی تک ہم غریب ممبران کو چھت فراہم نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہاوسنگ سوسائٹی کا صدر غلام غوث نے چند دن پہلے سالانہ جنرل میٹنگ کا اجلاس بلایااور تمام رولز کو بالائے طاق رکھ دیا اور ان ممبران کو سالانہ اجلاس میں بلایا گیا جن کے توسط سے ہاوسنگ سوسائٹی کا صدرغلام غوث اپنا ایجنڈا منظور کروانا چاہتا تھااسکے علاوہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر غلام غوث نے غیر قانونی طریقے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر قائم کیاہوا ہے جس کے تمام اخراجات سرکاری فنڈ سے کیئے جا رہے ہیں۔

ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر نے 32سال گزجانے کے باوجودابھی تک وفاقی ترقیاتی (سی ڈی اے)سے این او سی نہیں لیا اور نا ہی ہمیں فلیٹ تعمیر کرا کر دیئے جا رہے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں ہم غریب اور ریٹائر سرکاری ملازم چھت ڈھونڈنے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر غلام غوث نے چار ہزار چار سو کنال اراضی میں ٹاپ مین ایسوسی ایٹس سے ملکر چالیس کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے سپریم کورٹ کا نام ہونے کی وجہ سے کوئی بھی اداہ ہماری شنوائی نہیں کر رہا ،نیب ایف آئی اے سمیت متعدد اداروں غلام غوث کی کرپشن کے حوالے سے درخواست دی گئی مگر آج تک کارروائی نہیں کی گئی اور مجبورااب ہمیں پلاٹ کی تعمیرات کروانے کے لیے اححتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔

ہم چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیرجمالی ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سے ہاسنگ سوسائٹی کے صدر ٖغلام غوث کیخلاف کرپشن کی انکوائری کرا کر انصاف فراہم کرایا جائے تاکہ غریب ممبران کے پلاٹ تعمیر ہو سکیں،حکام بالا سے مزید مطالبہ ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر غلام غوث کیخلاف نیب اورایف آئی ایمیں مقدمات درج کرائے تاکہ لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد ہو سکے۔