ارجنٹائنی سٹار فٹبالر لیونل میسی نے5 سالہ افغان مداح کو آٹو گراف وال شرٹ بھجوا دی
جمعرات 25 فروری 2016 21:11
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے پانچ سالہ افغان ننھے مداح کو آٹو گراف وال شرٹ بھجوا کر اسکے خواب کو سچ کردیا،میسی کے 5 سالہ مداح مرتضیٰ احمدی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوری دنیا میں مقبول ہوئی تھی جس میں انھیں پلاسٹک کی تھیلی کے اوپر اپنے آئیڈیل میسی کے نام اور نمبر کو تحریر کر کے جرسی کے طورپر پہنے دکھایا گیا تھا۔
جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے پانچ سالہننھے مداح افغانستان کے مرتضیٰ احمدی کو اپنے آٹو گراف والی شرٹ بھجوائی ہے ۔افغانستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ میسی جلد از جلد مرتضیٰ سے ملنے کے خواہشمند ہیں تاہم ابھی تک کسی تاریخ یا مقام کا فیصلہ نہیں ہوا۔(جاری ہے)
فیڈریشن کے ترجمان سید علی کاظمی نے کہا کہ میسی اس نوجوان بچے سے ملاقات طے کرنے کیلئے فیڈریشن سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا میسی خود افغانستان آتے ہیں یا پانچ سالہ اسپین جائے گا یا پھر یہ کسی اور ملک میں ملاقات کریں گے۔
اب تک میسی کے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔واضح رہے کہ میسی کے 5 سالہ مداح مرتضیٰ احمدی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوری دنیا میں مقبول ہوئی تھی جس میں انھیں پلاسٹک کی تھیلی کے اوپر اپنے آئیڈیل میسی کے نام اور نمبر کو تحریر کر کے جرسی کے طورپر پہنے دکھایا گیا تھا، جو کابل کے قریبی شہر غزنی میں رہائش پذیر ان کے والدین کی غربت کی بھرپور عکاسی بھی کر رہا تھا۔ان کے بڑے بھائی 15 سالہ ہمایوں نے نیلے اور سفید دھاریوں والے پلاسٹک بیگ سے شرٹ بنا کر دی اور اس پر مارکر سے میسی کا نام لکھ کر جنوری کے وسط میں تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی تھی۔میسی کے والد جورگ میسی نے کہا کہ فٹبالر سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر مقبول ہونے والی ان تصاویر سے واقف ہیں اور اپنے اس ننھے شائق کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔یہ بات واضح رہے کہ افغانستان میں ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود طالبان شدت پسندوں کا خطرہ برقرار ہے اور ایسی صورتحال میں افغانستان میں ملاقات میں سیکیورٹی مسائل آڑے آ سکتے ہیں۔کابل میں ہسپانوی سفارتخانے نے کہا کہ وہ کسی یورپی ملک میں ملاقات کا انتظام کرنے کیلئے جو بھی ہو سکا وہ کرنے کی کوشش کریں گے۔مرتضیٰ کے والد غزنی کے ضلع جاغوری میں ایک غریب کسان ہیں اور انہوں ے تسلیم کیا وہ اپنے بچے کو یہ جرسی نہیں دلا سکتے اور مرتضیٰ کے پاس کھیلنے کیلئے محض ایک پنکچر فٹبال ہے۔اس بچے نے جو میسی کی جرسی نما شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ پلاسٹک بیگ کی بنی ہوئی تھی جسے ان کے پڑوسی نے پھینک دیا تھا اور ان کی اس تصویر نے دنیا بھر میں فٹبال کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔طالبان کے دور میں کھیلوں کا انعقاد بہت کم تھا جبکہ کھیلے کا رجحان بھی نہ ہونے کے برابر تھا کیونکہ کابل میں موجود فٹبال اسٹیڈیم کو پھانسیاں اور سنگسار وغیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔تاہم افغان دور ختم ہونے کے بعد ملک میں پہلے کی نسبت کھیل کیلئے ماحل بہتر اور افغان عوام کرکٹ اور فٹبال میں انتہائی گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.