ترکش سپر لیگ فٹ بال ، دفاعی کھلاڑی نے ریفری کو ہی ریڈ کارڈ دکھا دیا، باہر جانے کا اشارہ بھی کردیا

جمعرات 25 فروری 2016 20:47

ترکش سپر لیگ فٹ بال ، دفاعی کھلاڑی نے ریفری کو ہی ریڈ کارڈ دکھا دیا، ..

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) ترکش سپر لیگ فٹ بال کے ایک اہم میچ میں ایک کھلاڑی نے ریفری کو اسی کا ریڈ کارڈ دکھا کر باہر جانے کا اشارہ کردیا۔

(جاری ہے)

ٹرابزونزپور اور گلاٹا سرے کے درمیان میچ کے دوران ریفری دینز ایتس نے بحث کر نے پر ایک وقت میں 4 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا اسی دوران ان کا ریڈ کارڈ زمین پر گر گیا اور ٹرابزونزپور کے ایک مشتعل دفاعی کھلاڑی صالح درسن نے وہ کارڈ اٹھا کر انہیں ہی دکھانے کے ساتھ باہر جانے کا اشارہ کردیا تاہم بعد میں ریفری نے مذکورہ کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ دکھا کر گراونڈ پر باہر بھیج دیا۔مذکورہ میچ میں ٹرابزونزپور نے گلاٹا سرے کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے مات دی۔ ۔`

متعلقہ عنوان :