عوام کو خوشحالی کے خواب دکھا کربر سر اقتدار آنے والی جماعت بد انتظامی میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہو گئی،میاں فرخ حبیب

جمعرات 25 فروری 2016 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء ) مرکزی رہنما تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوام کو خوشحالی کے خواب دکھا کربر سر اقتدار آنے والی جماعت بد انتظامی میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہو گئی ہے اورنج ٹرین منصوبہ سمیت تمام منصوبے کرپشن کا شکار ہو چکے ہیں ۔حکمرانوں نے کمیشن کمانے کی لالچ میں ناتجربہ کار کمپنیوں کو ٹھیکے دے کر حکومتی خزانہ لٹایا جا رہا ہے۔

نیب پنجاب حکومت کے تمام منصوبوں کی کرپشن کو منظر عام پر لائے اور لوٹ گئی رقوم کو قومی خزانے جمع کرائے جبکہ کرپٹ عناصر و حکمرانوں کو جیلوں کی سلاخوں میں پیچھے دھکیل کا عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے ۔ان خیالات کا اظہار کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جتنے بھی منصوبے بنائے وہ کرپشن کی نظر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں سے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کمائے جارہے ہیں ۔

ملکی دولت کو باب داد کی جاگیر سمجھ کر بیرون ملک تیزی سے منتقل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے جھال چوک انڈر پاس منصوبہ من پسند افراد کو دے کر فیصل آباد سے زیادتی کی گئی ۔ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھال چوک اوور فلائی و انڈر پاس کی تعمیر ٹریفک مسائل کو حل کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا ۔

ٹریفک کا سارا بہاؤ چوک جی ٹی ایس میں اترے گا جھال چوک پر رش نہیں ہو سکے بلکہ بلکہ جی ٹی ایس چوک میں ٹریفک کا رشک مزید بڑھ جائے گا ۔ رشک بڑھنے سے ٹریفک کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گی اور صبح سے لے کر رات گئے تک ٹریفک کی لمبی قطاریں پریشانی کا سبب بنتی رہی گی ۔جھال چوک منصوبے کی گرفتاری سے یہ بات عیاں ہوچکی ہے جھال چوک انڈر پاس او ر فلائی اوور کا منصوبہ کرپشن کے لئے تیار کیا گیا تھا ۔ اس منصوبے کی تحقیقات سے مزید انکشافات ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کا مقررہ معیار پر تیار نہ ہونا منصوبے کی پائیداری کو بھی مشکوک کر رہا ہے ۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے میں کرپشن اور غلط پلاننگ کرنے والوں کے چہروں کو بے نقاب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :