پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، کاشف نواز رندھاوا

جمعرات 25 فروری 2016 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء ) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کے معاہدہ کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور گیس کی وافر فراہمی سے اسے پاور پلانٹ میں استعمال میں لاکر سستی بجلی کا حصول ممکن ہے جس سے ملک کے اندر جاری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔

صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق گیس و بجلی کی فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ مخالفت کرنے کے لئے بجائے بجلی کے بحران پر قابو پانے پر حکومتی اقدامات کی تعریف کرے جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں بے مثال کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پوے ملک کومعاشی طور پر بدحال اور عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کی سکت چھین لی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت توانائی بحران اورگزشتہ2حکومت سے ورثے میں ملے مسائل کوحل کرنے کے لئے جس تیزرفتاری کے ساتھ اقدامات کررہی ہے ان کے نتائج میں پاکستان اپنااصلی مقام حاصل کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مخالفین کی ہر سازش عوامی خدمت سے ناکام بنا رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام اور جمہوریت کی طاقت سے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :