ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں ٹریننگ کورس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم

جمعرات 25 فروری 2016 20:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء ) ڈاکٹر عابد محمود ڈائر یکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) نے سوشل سائینسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، پی اے آر سی کے زیر اہتمام مانیٹرنگ اور تجزیہ سے متعلق ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں منعقد دو روزہ ٹریننگ کورس کے اختتام پر ٹریننگ کورس کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹریننگ کورس کا مقصدزرعی سائنسدانوں اور تحقیق کنندگان کی کیپیسٹی بلڈنگ کے علاوہ ان کو ریسرچ پراجیکٹس کو سائنسی بنیادوں پر جانچنے اور سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

مانیٹرنگ اور تجزیہ ریسرچ میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔امید ہے کہ ہمارے زرعی سائنسدا نوں اور تحقیق کنندگان د و روزہ ٹریننگ کورس سے بھر پور فائدہ اٹھا کر آئندہ ہونے والی ریسرچ کو بہتر اندازسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کورس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، نیاب، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اور صوبہ پنجاب کے مختلف زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔ ٹریننگ کورس کے اختتام پر ڈاکٹر ارشد بشیر ڈائر یکٹر سوشل سائینسسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پی اے آر سی نے ٹریننگ کورس کے شرکاء کا ٹریننگ کورس میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ مستقبل میں بھی زرعی سائنسدانوں اور تحقیق کنندگان کی کیپسٹی بلڈنگ کا اہتمام کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :