لاہور، اوور ففٹی ویٹرنز منی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا ،ساجد علی نے 79 رنز ناٹ آؤٹ بنائے

جمعرات 25 فروری 2016 20:35

لاہور، اوور ففٹی ویٹرنز منی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) اوور ففٹی ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں۔ ایس ایس سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے سری لنکا کوالیار کو 6 وکٹوں سے ہراکر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹ لی۔ سری لنکا کوالیار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پی ایبیگونا شیکرا نے 46، اے پریرا 36، بی جے وردھنے 35 اور ڈبلیو ویراگوڈے نے 32 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے غفار کاظمی نے 2/24، محمد جاوید 2/29، محمد اکرم رضا 2/33 اور جاوید حیات نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 24 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ساجد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز ناٹ آؤٹ، کامل خان 39، راجہ ارشد 14 اور دستگیر بٹ نے 14 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ سری لنکا ویٹرنز کی طرف سے پی ایبیگونا شیکرا نے 2/19، ایم دبارے 1/35 اور ایم پریرا نے 1/41 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :