کوئٹہ : برقی لائنوں کی مرمت ،متعدد علاقوں میں بجلی بند رہے گی

جمعرات 25 فروری 2016 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 26فروری کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے ایک بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز27فروری کوسٹی گرڈکے انٹرکنیکٹر،اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، جناح روڈ، پی اے ایف، نواں کلی، عالم خان، ایف سی ہسپتال، کیسکواورانڈسٹریل گرڈکے نیو اورپشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :