سبی میلہ صوبے کی تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے، ،زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و جذبہ کے ساتھ مناتی ہیں۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 20:32

سبی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25فروری۔2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سالانہ سبی میلہ صوبے کی تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے ،زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و جذبہ کے ساتھ مناتی ہیں سبی میلہ مالداری اور زراعت کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،ملک کی80%جی ڈی پی کا انحصار مالداری کے شعبہ سے وابسطہ ہے ،سبی میں جلد ہی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا،سالانہ سبی میلہ میں جدت کے ساتھ ڈویلپمنٹ لانا قابل تحسین اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ سبی میلہ2016کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ،میلہ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ائے ڈی نواب محمد خان شاہوانی،سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی،برگیڈئر آرٹلری 33سبی شہزاد افتخار بھٹی،سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق مندوخیل،سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدار،سیکرٹری فنانس مشتاق رئیسانی،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس احمد رضا خٹک،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،میونسپل چیئرمین حاجی داؤد رند ،70فیلڈ کے کرنل عامر شہزاد،میجر علی،ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ عبدالمنان رئیسانی،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع مسعود بلوچ،ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک ڈاکٹرغلام حسین جعفر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان محمد صافی سمیت فوجی و سول اداروں کے افسران اور عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی،قبل ازیں سالانہ سبی میلہ 2016کا افتتاح مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی اجازت سے کیڈٹ نے سلامی پیش کر کیا ،افتتاحی تقریب میں گھڑ دوڑ،نیزہ بازی،فلاور شو،ہارس اینڈ کیٹل شو ،کیٹل واک پیش کیا گیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ صوبے کی تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے جبکہ میلہ امن و سلامتی کا پیغام صوبہ بھر کے عوام تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں صوبے میں مالداری کے فروغ سمیت زراعت کے شعبہ میں ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور صوبے کے عوام کی اکثریت کا گزربسر مالداری کے شعبہ سے ہوتا ہے جبکہ ملک کی جی ڈی پی کا 80فیصد انحصار بھی مالداری کے شعبہ پر کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے ذریعے مالداروں کو مال مویشی پالنے اور اس میں توسیع لانے میں معاونت حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں میلے مناتی ہیں اور سبی کا سالانہ میلہ یہاں کے عوام کی زندہ دلی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سبی سے تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے سبی میں جلد ہی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد سبی اور گردونواح کے نوجوانوں کو ہائر ایجوکیشن حاصل کرنے کے لیے کوئٹہ یا پھر دیگر علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ تعلیم کی سہولت نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر دی جائے گی ،دریں اثناء گورنر بلوچستان نے زرعی و صنعتی نمائش کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور زرعی و صنعتی نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :