کوئٹہ ، فنی خرابی ، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

جمعرات 25 فروری 2016 20:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) گزشتہ روز سریاب گرڈسٹیشن میں ٹرانسفارمرنمبر1سے منسلک 11KVپینل کے کیبل میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث سیٹلائٹ ٹاون اولڈ، سریاب IاورسریابIIکے فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تاہم مذکورہ کیبل کی مرمت کرکے بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی گئی ۔ کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :