تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پرسیکٹر انچارج ٹاؤن شپ معطل،5وارڈنز کوشوکاز،13کونقد انعام
چیف ٹریفک آفیسر کاٹریفک انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ ،تمام سیکٹرز انچارجز اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے،طیب حفیظ چیمہ
جمعرات 25 فروری 2016 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔انہوں نے فرائض میں غفلت ولاپرواہی اور ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری کی بناء پرسیکٹرانچارج ٹاؤن شپ کو معطل ،لائن حاضر 2پٹرولنگ آفیسر سمیت 5وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردیاجبکہ محنت لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرنے پر 13وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ،چڑیا گھر،ڈیوس روڈ،ٹاؤن شپ،گلبرگ اور اچھرہ کے علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.