شہریوں کے اصرار پر 29فروری سے تین روزہ روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ لگانے کی ہدایت

سی ٹی او کی ہدایت پر اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے جانیوالے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آگاہی کیمپ میں اہم شاہراہوں، چوکوں میں موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر،فرنٹ ،بیک لائٹ بلب اور چمکیلے سٹیکرلگائے جائیں گے،طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 25 فروری 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے لگائے گئے کیمپ کی شہریوں نے بہت پذیرائی کی اور سٹی ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے اصرار اور پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے 29فروری سے تین روزہ روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ کا آغاز کیا جائے گا۔

سی ٹی او نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے جانیوالے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آگاہی کیمپ میں اہم شاہراہوں،چوکوں میں موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر،فرنٹ ،بیک لائٹ بلب اور چمکیلے سٹیکرلگائے جائیں گے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے جہاں لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ بھی کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفرحفا ظتی تدابیر اختیارکرنے سے حادثات کی شرح میں واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔ٹریفک آگاہی کیمپ میں تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات،مختلف طبقہ فکر سے وابستہ شخصیات اور پولیس افسران شرکت کریں گے ۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور وارڈنز شہریوں کو آگاہی پمفلٹس اور تحائف بھی تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :