پنجاب اسمبلی میں ”تحفظ خواتین بل“ موضوع بحث بنا رہا

جمعرات 25 فروری 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) گھریلو خواتین پر تشدد پر مرد کو دو روز کے لیے گھر سے نکالا جاسکے گا، مرد کو اخراجات اٹھانا پڑیں گے جیسے بل کی پنجاب اسمبلی میں منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں ہر طرف موضوع بحث بنارہا۔

(جاری ہے)

ایوان میں اور احاطہ اسمبلی میں خواتین رکن اسمبلی اور مرد ارکان اسمبلی میں اس سلسلے میں مذاق بھی ہوتا ہے تاہم خواتین کی طرف سے مردوں کو چپ لگانے اور مردوں کی طرف سے چپ نکال کر دوبارہ خواتین کو لگانے جیسی باتیں ہوتی رہیں۔