پنجاب اسمبلی میں بھی ”تبدیلی“ آگئی، ایوان میں نشاندہی پر قہقے

جمعرات 25 فروری 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی چودھری عامر سلطان چیمہ کے سوال سپرنٹنڈنٹ و اسٹنٹ کی اسامیاں اور اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا کہ ایوان کو بتایا جائے کہ 10فروری2015ء کو ایوان میں پوچھا گیا کہ گریڈ سولہ اور گریڈ سترہ کی سامیوں پر اپ گریڈ کیا گیا ہے کہ انہیں کیونکہ جوا ب میں اس چیز کی کوئی وضاحت نہیں جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے بتایا کہ یہ جواب پرانا ہے اس جواب میں تبدیلی آئی ہے جس پر ایوان میں موجود تمام ارکان نے تبدیلی آنہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے کہا تو ایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔