گزشتہ حکومتوں نے گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔شاہد خاقان عباسی 2018ء تک ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کردینگے۔ ایل این جی سیمینار سے خطاب

جمعرات 25 فروری 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا 2018ء تک 1800 ایم ایم سی ایف ایل این جی گیس سسٹم میں آنے سے ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کردینگے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایل این جی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آئندہ مارچ 2016ء تک 400 ایم ایم سی ایف ایل این جی گیس سسٹم میں آجائے گی جبکہ مارچ 2018ء تک 1800 ایم ایم سی ایف گیس امپورٹ ہوگی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی گیس کی امپورٹ ہونے سے گیس کے شارٹ فال میں اور دسمبر 2017ء تک لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیں گے جبکہ دو ہزار اٹھارہ تک ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں گیس کی پیداوار میں اضافے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور پنتیس سالوں سے سیاسی مسائل کی وجہ سے ہائیڈرو پاور ڈیم نہیں بن سکا جس کی وجہ سے ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے