اوکاڑہ ‘واپڈا حکام کی کارر وائی‘ 10سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جمعرات 25 فروری 2016 19:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) اوکاڑہ کے نواح میں دس سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی واپڈا رینالہ نے نواحی گاؤں 30 وَن اے ایل میں چھاپہ مار کر حافظ جاوید احمد فریدی کو ڈائریکٹ کنڈی لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

نواحی قصبہ نتھوکے ابدال میں ایس ڈی او واپڈا نوید احمد بھٹی نے منظور احمد ، محمد احمد ، سلیمان ، محمد اشرف ، طفیل ، فیاض احمد اورصوفی بشیر احمد جبکہ موضع بریت سے ظفر اقبال ، سرفراز،فلک شیراور شاہ محمدکو کنڈیاں لگاکر ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ملزمان کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے

متعلقہ عنوان :