پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں ضرورت کے مطابق ترمیم ہوسکتی ہے ‘ ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کی کوشش کی ،کئی اہم محکموں اور اداروں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائی

پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ کا بیان

جمعرات 25 فروری 2016 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں ضرورت کے مطابق ترمیم ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کی کوشش کی ہے ،کئی اہم محکموں اور اداروں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائی،وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے دور حکومت میں خواتین کی فلاح اور بہود کے لئے ریکارڈکام ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی نے خواتین کے حقوق کا جو بل منظور کیا ہے اس پر غیر ضروری رائے نہ دی جائے بلکہ اگر کسی کے پاس تجاویز ہیں تو ہمیں آگاہ کرے ،ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ان تجاویزپرغور کرے گا اور خواتین کے مسائل کے حل کئے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں