سندھ بار کونسل کے رکن عبدالوہاب بلوچ نے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

جمعرات 25 فروری 2016 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) سندھ بار کونسل کے رکن عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے جمعرات کو پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے فوکل پرسن شیخ احسن الدین بھی موجود تھے۔ سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے عبدالوہاب بلوچ کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالوہاب بلوچ جیسے بیدار لوگ ہی پارٹی کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :