انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کردی

جمعرات 25 فروری 2016 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زید ی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم ،ملزم محسن اور ملزم معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مذید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے سماعت کی تو ایف آئی اے کی جانب سے عبوری چالان پر اعتراضات دور کر کے چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پر عدالت نے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عبوری چالان پر اعتراضات دور کر کے دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :