اسلام آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کاسرچ آپریشن،3افغا نیو ں سمیت8مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 25 فروری 2016 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پولیس ،پاکستان رینجرزاور حساس اداروں کا بر ی امام اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن،3افغا نیو ں سمیت8مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ وایمونیشن اور شراب برآمد۔ سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سکیورٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے بر ی امام اور گر دونو اح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔سرچ آپریشن کے دوران 3افغا نیو ں سمیت 8 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ گرفتار افرادکے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن 04عدد پسٹلز 30بو ر ، ایک عدد 12بو ر گن معہ ایمو نیشن ، 3بو تلیں شراب ، ایک افغا نی سم کا ر ڈبر آمد کرلیے۔

(جاری ہے)

گرفتاراشخاص کو تفتیش کے لئے تھانہ میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :