نیب کی خامیاں ،کمزوریاں دور کرنے کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز ہے‘2018میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی ‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا جواب دانشمندی سے دینا چاہیے
مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صد یقی کا تقر یب سے خطاب
جمعرات 25 فروری 2016 19:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب کی خامیاں ،کمزوریاں دور کرنے کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز ہے‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا جواب دانشمندی سے دینا چاہیے، آج کا پاکستان بیس سال پہلے کے پاکستان سے بہت مختلف ہے ، نواجوان نسل کو نااْمیدی کی کہانیاں سنانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، نا اْمیدی چھوڑیں گے تو پاکستان دنیا کی آٹھویں قوت بنے گا خامیاں اور کمزوریاں حکو متیں نہیں معاشرہ اور دانشور دور کرتے ہیں۔
وہ جمعرات کو یہاں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ نظریہ پاکستا ن کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے صدر محمد رفیق تارڑ و دیگر دانشورں اور صحافیوں نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا ۔(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہاکہ نظریہ پاکستان کو اْس کی اساس کے اندر رہتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانا ہوگا ،نااْمیدی بے یقینی اور مایوسی کو ساتھ لے کر آگے نہیں بڑھ سکتے، نیب پر کمیشن بنانے کی تجویز ہے لیکن یہ صرف نیب کی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ہے اور اس پر حتمی نظام وضع کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت بھی کی جائے گی ، عمران خان جس نیب پر پہلے خود تنقید کرتے تھے اب وہی نیب اسے اچھا بھی نظر آ رہا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان 2013کے پاکستان سے بہت مختلف ہے دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے کراچی امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے پاکستان کی اقتصادی صور ت حال کافی بہتر ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے تجاوز کر گے ہیں بجلی کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور 2018میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی اس لیے نوجوان نسل کو مایوسی اور نا اْمیدی کے قصے سنانے سے بہتر ہو گا کہ اسے پاکستان پر اعتماد کرنے دیا جائے۔ نوجوان نسل سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور اِس میں پاکستان کو آگے لے کر جانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کے گھر گئے اور اْن کے والد کی وفات پر اْن سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ عرفان صدیقی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی کے لیے دعا کی۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.