Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 25 فروری 2016 19:11

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار احمد کے انتقال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شیخ اسرار احمد کے بڑے بھائی، سابق ٹیسٹ کرکٹر و سیکرٹری کرکٹ کنٹرول بورڈ آف پاکستان وقار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات