Live Updates

عمران خان کا دورہ پشاور :تاجروں کا امن و امان کی خراب صورتحال پر شدیداحتجاج ،گو عمران گو کے نعرے ، پشاور کو رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 18:15

عمران خان کا دورہ پشاور :تاجروں کا امن و امان کی خراب صورتحال پر شدیداحتجاج ..

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ پشاور کے موقع پر تاجروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے” گو عمران گو “ کے نعرے لگا دیئے، تاجروں نے امن و امان کی خراب صورتحال پر صوبائی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے پشاور کو رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

تاجروں کے شدیداحتجاج کے باعث عمران خان کو دورہ منسوخ کرنا پڑا، عمران خان نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے بعد اندرون شہر میں ایک تاریخی عمارت کا دورہ کرناتھا۔ احتجاجی شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرزبھی اٹھارکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف ” گو عمران گو“ اور ”یا ہمیں تحفظ دو، یا حکومت چھوڑ دو“ جیسے نعرے درج تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات