Live Updates

عمران خان کا دورہ پشاور یونیورسٹی ،بلین سونامی شجر کاری مہم 2016 کا افتتاح کردیا

سونامی مہم کیساتھ جامعہ کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کو 2 لاکھ 80 ہزار پودوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا

جمعرات 25 فروری 2016 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا اوربلین سونامی شجر کاری مہم 2016 کا افتتاح کیا۔ سونامی مہم کے ساتھ جامعہ کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کو 2 لاکھ 80 ہزار پودوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے جامعہ کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے لان میں پودا لگایا ۔

وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے اعلی تعلیم و انفارمیشن کے لئے سپیشل سیکر ٹری مشتاق غنی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مس فرح حامد اور وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عمران خان نے جامعہ پشاور کے تاریخی کانوکیشن ہال میں جامعہ کے طلبہ کو لیڈرشپ پرلیکچر دیا۔ عمران خان نے طلبہ سے کہا کہ پاکستان میں لیڈرشپ کا فقدان ہے جسکی وجہ ان کی جنریشن سے قومی لیڈر ز کا نہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اچھے لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ نڈر ہو، کرپٹ نہ ہو اور اپنے آپ اورمیں سے نکل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کی سوچ اور جذبہ رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی فلاح کے لئے وہ بڑے خواب دیکھے اور اس کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے اور وہ ناکام ہونے کے ڈر سے نہ گھبرائے۔ انہوں نے طلبہ کو تنبیہ کی کہ آپ قوم کی آخری امید ہے لہذا پوری جا فشانی کے ساتھ تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھیں اعلی تعلیم حاصل کریں اور ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے کسی بھی ملک جانا ہو جائیں مگر اس تعلیم و تجربے کو ملک خدادا پاکستان کی فلاح و بہبود کے کام لائے۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اعلی تعلیم میں بھر پور انویسمنٹ کرنے جا رہی ہے اور صوبے کے وسائل کو افرادی قوت اور تعلیم و صحت پر خرچ کی جائے گی۔ اس سے پہلے وائس چانسلر نے اپنے ابتدائی کلمات میں یونیورسٹی میں مہمان کے آنے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نے ریسرچ و فلاحی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ آخر میں انہوں نے مہمان جامعہ کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :