عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ، تعلیم ، صحت ، علاج مفت فراہم کریں گے،سینیٹر سراج الحق

حکومت پاکستان آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے فری قرار دے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قربانیاں پیش کی ہیں ، آزادی میں اسلام آباد کا کرپٹ سسٹم اور قیادت سب سے بڑی رکاوٹ ہے، منگلا ڈیم کے متاثرین کو معاوضے ادا کیے جائیں جماعت اسلامی کرپٹ نظام ، قیادت کے خلاف اٹھی ہے عوام ہمارا ساتھ دے ، امیر جماعت اسلامی

جمعرات 25 فروری 2016 18:12

چکسواری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ، تعلیم ، صحت اور علاج مفت فراہم کریں گے ، حکومت پاکستان آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے فری خطہ قرار دے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قربانیاں پیش کی ہیں ، ان کی آزادی میں اسلام آباد کا کرپٹ سسٹم اور قیادت سب سے بڑی رکاوٹ ہے منگلا ڈیم کے متاثرین کو معاوضے ادا کیے جائیں، اٹھارہ کروڑ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں ، مسلم لیگ نون کی حکومت ہو یا پیپلز پارٹی کی حکومت ہو مالدار طبقہ ہی استفادہ کر رہا ہے محروم ہو رہا ہے ، کرپٹ نظام اور قیادت اسی نظام کو چلانا چاہتی ہے تا کہ ان کی حفاظت اسی میں ہے جماعت اسلامی کرپٹ نظام اور قیادت کے خلاف اٹھی ہے عوام ہمارا ساتھ دے ، ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی چکسواری کے زیر اہتمام جلسہ عزم انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں ، چکسواری کا ایک غریب کا جھونپڑا گر گیا اور اس کی بیوی اور بچہ نیچے آ کر مر گیا حکمرانوں سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ غریب تو مرتے رہتے ہیں ، میڈیا ان کا ساتھ دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام اورقیادت کی وجہ سے ہر جگہ ملاوٹ ہے ، دودھ میں ملاوٹ ، اٹے میں ملاوٹ ہے اور اس سب کا ذمہ دار کرپٹ اشرافیہ ہے ۔

میں چکسواری کے عوام سے کہتا ہوں کہ وہ مجاہد کشمیر عبدالرشید ترابی ، چوہدری سعود اقبال کی قیادت پر اعتماد کریں تو وہ اس ملک میں تبدیلی لائیں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر قربانیاں دی جا رہی ہیں ، قبرستان آباد کیے جا رہے ہیں ، اور ان کی اس جدوجہد کے ساتھ اسلام آباد کے حکمران بے وفائی کر رہے ہیں جہاں دہلی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے تو وہاں اسلام آباد کی حکومت بھی آزادی کی منزل میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے ۔

کرپشن فری معاشرے کے قیام کے لیے ہم تحریک چلا رہے ہیں آپ ہمارا ساتھ دیں ، کرپشن سے پاک معاشرہ اور قیادت ہمارے مسائل کا حل ہے ، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کرپشن سے پاک ہے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم نہ بننے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ منگلا ڈیم کے متاثرین اور تربیلا ڈیم کے متاثرین کے ساتھ جو سلوک ہوا اس سے وہ ڈر گئے اور وہ رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادخطے کو ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے جس طرح مدینے کی ریاست قائم ہوئی،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سراج الحق مٖظلوم کشمیریوں کے پشتی بان اور ترجمان ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر میڈل تقسیم کیے جائیں تو اہل میر پو ر کا سب سے پہلے حق ہے جنہوں نے دو مرتبہ اپنے آباؤ اجداد کی قبریں پانی میں ڈوبوئی ہیں اور منگلا ڈیم کی تعمیر اور اپ ریزنگ میں کوئی ایک آواز بھی احتجاج میں نہیں اٹھی ،جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے کئی آوازیں اٹھی رہی ہیں ، اٹھارہ ارب ڈالر زر مبادلہ جو پاکستان میں آتا ہے اس میں بڑی مقدار میں کشمیری بھیجتے ہیں ،اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ ، معاوضہ جات کا نہ دیا جانا ، یہ استحصال اور اس قیادت کی نا اہلی ہے ، میر پور ہو یا انگلینڈ جس جگہ بھی گئے لوگوں نے اپنے مسائل بیان کیے ، اس لیے انقلاب کی ضرورت ہے، جو کئی باریاں لے چکے وہ ایک بار پھر ہماری گردنوں پر مسلط ہونا چاہتے ہیں ، اگر کشمیر آزاد کرانا ہے اور مسائل حل کرنے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، چوہدری سعودد اقبال کا ساتھ دیں ، جب جماعت اسلامی کی حکومت بنے گی تو متاثرین کے مسائل بھی حل ہوں گے اور کشمیر کی آزادی کی منزل بھی قریب ہوگی ،ستر سال گزر گئے ، لوٹ مار کرپشن یہاں کا کلچر بن چکا ہے ایسی صورت میں کشمیر ٓزاد نہیں ہو سکتا ، کلمے والے جھنڈے کا ساتھ دیں چوہدری سعود کا ساتھ دیں ، اس نظام کو بدلنا ہے ، جماعت اسلامی نے جن امیدواروں کو کھڑا کیا ہے ان کی جیت یقینی بنائیں،اس بار اس حلقے سے چوہدری سعود کو کامیاب کریں ، آزاد کشمیر جو بھی صدر وزیر اعظم بنتا ہے اس کو اپنے بیٹے کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا ، اس سیاسی کلچر کو بدلنا ہے حقیقی اسلامی انقلاب لانا ہے ۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر راجہ جہانگیر خان نے کہا کہ چالیس سالوں سے لوگ کوشش کرتے رہے کہ ان کے مسائل حل ہوں مگر ہمیشہ دھوکا دیا گیا ، سبز باغ دکھائے گئے تعمیر و ترقی نہیں ہوئی ، ہم نے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں منگلا ڈیم کے پانی میں ڈبو دیں مگر ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے متاثرین منگلا آج بھی اسی طرح پڑے ہوئے ہیں۔حلقہ نمبر 2سے جماعت اسلامی کے امیدوار چوہدری سعود اقبال نے کہا کہ میں حلقے کی تقدیر بدلنے کے لیے میدان میں آیا ہوں ، میں نے چوہدری مجید کو یاد کروایا کہ وہ یہاں کے مسائل حل کریں مگر انہوں نے نہیں کیے ، جماعت اسلامی چکسواری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے متاثرین منگلا کے لیے تحریک چلائی ، مجھے چوہدری مجید نے ایم ڈی اے کے چیئرمین اور ضلعی ایڈمنسٹریٹر بنانے کی پیشکش کی مگر میں نے ٹھکرا دیا ،کیونکہ میں کرپشن نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتا تھا۔

میں نے مجاہدین کی خدمت کی ، تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے کام کیا ، میں نے چکسواری کے عوام کے لیے بھوک و پیاس برداشت کی ، اور میں ان لوگوں کو مسائل زدہ نہیں دیکھ سکتا،وزیر اعظم بننے کے لیے اچھا ہونا ، لائق ہونا نہیں بلکہ مالشی ہونا چاہیے ،میں اس حلقے سے جیت کر سراج الحق کو تحفہ دوں گا ۔چوہدری مجید نے متاثرین کے لیے اچھی جگہ پر پلاٹ نہیں دیئے جبکہ برساتی نالوں میں دیئے ہیں ۔اس حلقے کو دودھ پینے والے بلوں نے خوب لوٹا ، اس موقع پر چوہدری خادم حسین ، مولانا عتیق الرحمن اور احسن محمود سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔