لاڑکانہ، دکان سے چوری سامان واپس نہ کروانے کیخلاف شیعہ علمائے کونسل کا احتجاج

جمعرات 25 فروری 2016 18:09

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) لاڑکانہ میں شیعہ علمائے کونسل کے رہنما محرم علی سانگی کے دکان سے چوری کیے گئے سامان واپس نہ کروانے کے خلاف شیعہ علمائے کونسل لاڑکانہ کی جانب سے شہر کے جناح باغ چوک پر مولانا غلام شبیر ایمانی، محمد علی حسینی، مولانا مشتاق مشہدی، ذوالفقار مگسی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر چوریوں اور ڈکیتیوں کے وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، بدامنی کے باعث شہری غیر محفوظ ہیں، تین دن گذرنے کے باوجود چوری میں ملوث ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی ہے جس کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :