وزیراعلیٰ پرویزخٹک پسماندہ علاقوں کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی چاہتے ہیں، ڈاکٹر امجد علی
جمعرات 25 فروری 2016 18:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ضلع سوات اورخاص طورپر حلقہ پی کے۔82 کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے پشاور میں ملاقات کی اور ان کے ساتھ سوات میں جاری تعلیم ،صحت ،آبنوشی ،آبپاشی ،بجلی اورمواصلات کی سکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سے سوات میں بجلی کی کم وولٹیج ،لوڈشیڈنگ اوربجلی سے محروم علاقوں کو جلدبجلی کی فراہمی کے امور پر بھی مشاورت کی جس پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مذکورہ مسائل کے حل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈاکٹر امجد علی نے حلقہ پی کے۔82 کی مختلف سڑکوں کو کشادہ اورپختہ کرنے کی بھی منظوری حاصل کی۔(جاری ہے)
اس موقع پرجاری ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں متعلقہ ٹھیکہ داروں اورافسران کو پابند بنانے اور سوات ایکسپریس وے کی تعمیر پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کوجلد ترقی دینے اوربہتر سہولتوں سے آراستہ کرنے پر پوری توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کی محرومیاں ختم ہونے کے ساتھ سیاحتی صنعتی شعبہ کو فروغ ملے اورصوبے کی معیشت مستحکم ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ضلع سوات کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے وہاں کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.