پنجاب حکومت کا پیدائش اندراج کی لیٹ فیس جرمانہ ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی

جمعرات 25 فروری 2016 18:01

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پیدائش اندراج کی لیٹ فیس جرمانہ ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے بچوں کی پیدائش کے اندراج میں جو تاخیر کی وجہ سے جرمانہ ہوتا تھا وہ ختم کردیا گیا ہے جو یقیناً قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ جیسے اطلاعی بوڈ مال روڈ لاہور پر نصب کئے گئے ہیں ایسے حکم نامے ہر ٹی ایم اے اور رجسٹریشن آفس میں واضح طور پر آویزاں کیے جائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ اس امر کی طرف بھی مبذول کروائی کہ ٹی ایم اے کا عملہ ایک ایک اندراج پر حیلے بہانے سے دو دو ہزارروپے تک رشوت لے رہا ہے اس پر بھی کڑی نظر رکھی جائے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :