لاڑکانہ، ڈوکری میں نادرا کے دفتر نے مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ، توڑ پھوڑ، عملے میں خوف و ہراس
جمعرات 25 فروری 2016 18:01
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ڈوکری میں نادرا کے دفتر نے مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ، توڑ پھوڑ، عملے میں خوف و ہراس، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ٹاؤن کمیٹی کے احاطے میں قائم نادرا کے دفتر میں 7 نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، اس موقعے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس کے باعث نادرا کا عملہ اور وہاں موجود شہری کچھ دیر کے لیے خوف کے ڈر سے محصور ہوگئے، ملزمان نے دفتر کے اندر سامان کی توڑ پھوڑ کی جس کے باعث کمپیوٹر، شیشے اور دیگر سامان ٹوٹ گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے نادرا کے انچارج وحید سومرو کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کرنے کے ساتھ توڑ پھوڑ کرنے کے بعد دفتر بند کرنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے۔ ادہر واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور عینی شاہدین سے بیانات لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.