الخدمت فرید ہ یعقوب ہسپتال جد ید سہولتوں سے آراستہ ہو گا ،محمد عبد الشکور

ملک بھر میں صحت کے بڑے یو نٹس منظم انداز میں کام کر رہے ہیں ،صدر الخدمت، فرید ہ یعقوب ہسپتال کا افتتا ح جلدہو گا

جمعرات 25 فروری 2016 17:54

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء)الخدمت فاؤنڈیشن پا کستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت کراچی کے شہریوں کو صحت کی سہو لتیں فراہم کر رہی ہے ،ملک بھر کی طرح یہاں بھی صحت کے چھوٹے بڑے یو نٹس منظم انداز میں کام کر رہے ہیں جن سے یو میہ ہزاروں افراد استفادہ کر رہے ہیں ،گلشن حدید کا الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال (MCHC)جد ید سہو لتوں سے آراستہ ہو گا جو نہ صرف گلشن حدید کراچی بلکہ اطراف کے علاقوں کے مکینوں کیلئے بھی سہولتوں کا باعث بنے گا ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گلشن حدید میں الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال (MCHC) کے دورہ کے موقع پر ذمہ داران سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ،دورے کے دوران اسسٹنٹ سیکر یٹری اعجاز اﷲ خا ن ،قاضی سید صد الدین و دیگر ذمہ داران ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں ہسپتال کی تعمیرات ،آلات کی تنصیب و دیگر تمام مراحل سے آگا ہ کیا گیا ،صدر الخدمت کو بتایا گیا کہ ہسپتال کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے ہسپتال کی تعمیرات اور اس کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مجوزہ وقت پر آپریشنل کر نے کی بھی ہدایت کی ،محمد عبد الشکو ر نے کہا کہ موجودہ دور میں صحت کی جدید سہو لتوں کی دستیابی سے ماں اور بچے کی زندگیوں کو محفوظ بنا نے میں مدد ملی ہے ،تاہم معیاری اور جد ید سہو لتوں سے آراستہ ہسپتال ہی اسکی ضمانت ہو تے ہیں ،انہوں نے کہا کہ الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال (MCHC) گلشن حدید اور نواحی علاقوں کے لوگوں کو جد ید سہو لتیں فراہم کرے گا ۔انہوں نے الخدمت کے ذمہ داران کی محنت اورکاوشوں کی بھی تعریف کی ۔