ملک کو درپیش مسائل کے حل کی بجائے ذاتی مفادات کو اولیت دی جا رہی ہے ‘ عبدالعلیم خان

حساس معاملات پر غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کی بجائے قوم حساب مانگتی ہے،ضرب عضب کی تکمیل خوش آئند ہے

جمعرات 25 فروری 2016 17:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اہم قومی امور پر نوا ز لیگ اور پیپلز پارٹی کا رویہ کنفیوژن پھیلانے کے باعث بن رہا ہے دونوں میں مماثلت پائی جاتی ہے اور مقصد اصل ایشوز سے توجہ ہٹانا اور ایک دوسرے کی کرپشن کو دبانا ہے سابق صدر اور موجودہ وزیر اعظم دونوں کو حساس معاملات پر غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کی بجائے قوم کو حساب دینا چاہیے کہ قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم کی واپسی کب ہو گی ؟۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ضرب عضب کے آخری مرحلے کا آغاز خوش آئیند ہے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان دن رات کاروائیوں میں مصروف ہے ،ایک دوسرے کو باریا ں دینے والوں کو قومی مفاد سے کوئی غرض نہیں اسی طرح ملک کو درپیش مسائل کے حل کی بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کو اولیت دی جا رہی ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی پلیٹ فارم سے عسکری اداروں کے بارے میں اسطرح کی مہم جوئی خطرناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے ایک طرف آصف زرداری سے منسوب بیان کی تردید کی جا رہی ہے تو دوسری طرف اُن کے اراکین پنجاب اسمبلی میں قراردار جمع کرا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو متنازعہ بنانا افسوسناک ہے اسی طرح نواز شریف کو کرپشن اور لوٹ مار کے تحفظ کیلئے نئے بل لانے کی فکر لاحق ہے جو گذشتہ الیکشن تک قومی دولت پیٹ پھاڑ کر واپس لانے کا دعوی کرتے تھے ،عبدالعلیم خان نے آج یہاں پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی گھسے پٹے اور روائتی سیاسی کلچر کے خلاف تحریک انصاف میدان میں نکلی ہے عمران خان کا پیغام آزاد کشمیر تک پہنچ چکا ہے اور انشا ء اﷲ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :