اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کا ناجائز منافع خوروں اور چائلڈ لیبرقوانین کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن 5دوکانداروں اور چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی پر ایک بھٹہ کیخلاف ایف آئی آرز درج

جمعرات 25 فروری 2016 17:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء)ڈی سی او کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کا ناجائز منافع خوروں اور بھٹہ پر چائلڈ لیبرقوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘5دوکانداروں اور چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی پر ایک بھٹہ کیخلاف ایف آئی آرز درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز مصطفی آباد ، سٹی قصور اور کھڈیاں خاص میں مختلف دوکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع لینے والے 5دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آر ز درج کروا دیں ۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل قصور میں مختلف بھٹوں شاد برکس ، اﷲ ہو برکس ، بسم اﷲ برکس ، اشفاق برکس ،ملت برکس اورملک عاشق برکس کو چیک کیا جبکہ ایک بھٹہ اشفاق برکس نظام پورہ میں چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی پرمالک محمد مشتاق اور منشی ندیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرو ا دی ۔