Live Updates

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا جواب دانشمندی سے دینا چاہیے، 2018میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی ‘ عرفان صدیقی

عمران خان جس نیب پر پہلے خود تنقید کرتے تھے اب وہی نیب اسے اچھا بھی نظر آ رہا ہے‘وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ

جمعرات 25 فروری 2016 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا جواب دانشمندی سے دینا چاہیے، آج کا پاکستان بیس سال پہلے کے پاکستان سے بہت مختلف ہے ، نواجوان نسل کو نااُمیدی کی کہانیاں سنانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، نا اُمیدی چھوڑیں گے تو پاکستان دنیا کی آٹھویں قوت بنے گا خامیاں اور کمزوریاں حکو متیں نہیں معاشرہ اور دانشور دور کرتے ہیں ، نظریہ پاکستان کو اُس کی اساس کے اندر رہتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانا ہوگا ،نااُمیدی بے یقینی اور مایوسی کو ساتھ لے کر آگے نہیں بڑھ سکتے، نیب پر کمیشن بنانے کی تجویز ہے لیکن یہ صرف نیب کی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ہے اور اس پر حتمی نظام وضع کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت بھی کی جائے گی ، عمران خان جس نیب پر پہلے خود تنقید کرتے تھے اب وہی نیب اسے اچھا بھی نظر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ نظریہ پاکستا ن کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے صدر محمد رفیق تارڑ و دیگر دانشورں اور صحافیوں نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پاکستان 2013کے پاکستان سے بہت مختلف ہے دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے کراچی امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے پاکستان کی اقتصادی صور ت حال کافی بہتر ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے تجاوز کر گے ہیں بجلی کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور 2018میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی اس لیے نوجوان نسل کو مایوسی اور نا اُمیدی کے قصے سنانے سے بہتر ہو گا کہ اسے پاکستان پر اعتماد کرنے دیا جائے۔

نوجوان نسل سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور اِس میں پاکستان کو آگے لے کر جانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کے گھر گئے اور اُن کے والد کی وفات پر اُن سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ عرفان صدیقی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی کے لیے دعا کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات