خبردار ! اے ٹی ایم استعمال کرنے کے بعد اے ٹی ایم پرچی کو ضائع مت کریں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 17:38

خبردار ! اے ٹی ایم استعمال کرنے کے بعد اے ٹی ایم پرچی کو ضائع مت کریں

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء): اے ٹی ایم کا استعمال ہر کسی کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن گیا ہے لیکن اے ٹی ایم سے متعلق بہت سے لوگ تاحال لا علم ہیں کہ اے ٹی ایم استعمال کے بعد ملنے والی پرچی کو ضائع نہیں کرنا چاہئیے۔ اے ٹی ایم پرچی کو سنبھال کر رکھنے کے لیے تین باتوں کو ہمیشہ مد نظر رکھیں۔ پہلی بات تو یہ یہ اے ٹی ایم مشین بھی ایک سافٹ وئیر پر کام کرتی ہے جس کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں خرابی پیدا ہو جائے۔

اے ٹی ایم صارفین کو چاہئیے کہ اپنے اکاؤنٹ سے نکالی گئی رقم کا اے ٹی ایم پرچیوں کے ذریعے حساب رکھیں ۔ اے ٹی ایم مشین میں خرابی کے پیش نظر بنکوں کی جانب سے پرچیوں کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے، پرچیوں کو سنبھال کر رکھیں تا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں بنک کو دکھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ کے اے ٹی ایم اکاؤنٹ کی پرچیاں بظاہر آپ کو بے وقعت لگتی ہیں لیکن در حقیقت لوگ ان کا بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

مختلف ممالک میں لوگوں کے اکاؤنٹس میں سے مبینہ رقم چوری کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ لہٰذا اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد پرچی کو بھی اس رقم کے ساتھ ہی جیب میں رکھنے کو اپنی عادت بنا لیں۔ تیسری اور سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اے ٹی ایم کی پھینکی گئی پرچیاں سائبر کرائم میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں، پرچیوں کی مدد سے ہیکرز آپ کا تمام تر ڈیٹا ڈی کوڈنگ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اے ٹی ایم صارفین سے گذارش ہے کہ وہ اے ٹی ایم سلپس کو بے وقعت سمجھ کر پھینکنے کی بجائے اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔