سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی
پاک سری لنکا بلائنڈ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی
جمعرات 25 فروری 2016 17:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی۔ شیڈول کے مطابق پاک سری لنکا بلائنڈ ٹیموں کے درمیان 10سے 20 مارچ تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی تاہم اب دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 3 سے 10 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ اور مارچ میں متوقع بارشوں کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 3 اپریل، دوسرا میچ 4 اور تیسرا میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بہاولپور میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل، دوسرا میچ 9 اور تیسرا اور آخری میچ 10 اپریل کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.