بھارتی ریسلر گریٹ خالی نمائشی میچ کے دوران شدید زخمی ہوکرہسپتال پہنچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 17:15

بھارتی ریسلر گریٹ خالی نمائشی میچ کے دوران شدید زخمی ہوکرہسپتال پہنچ ..

ہلدوانی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء)بھارت کے سابق عالمی شہرت یافتہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر گریٹ خالی نمائشی میچ کے دوران غیر ملکی ریسلر ز کے ہاتھوں دھلائی کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں دلیپ سنگھ رانا المشہور گریٹ خالی کے لیے ”دی گریٹ خالی ریٹرز سیریز “ کے نام سے کچھ نمائشی لڑائیوں کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم پھر میڈیا پر سامنے آنے والی تصویروں میں گریٹ خالی کو شدید زخمی حالت میں سٹریچر پر لاد کر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا جس نے ان کے مداحوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا۔

اب سامنے آنے والی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ان نمائشی لڑائیوں سے دو دن قبل خالی نے غصے میں ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے حریفوں کے متعلق کہاکہ وہ رنگ سے باہر ہی باتیں کرسکتے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو وہ رنگ کے اندر آکر ان کا مقابلہ کرلیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی ہم بھارتیوں کو اچھوت کہتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ رنگ میں ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا تھا کہ آج وہ اپنے موت کے پروانے پر دستخط کررہے ہیں کیوں اب یہ ان کی ذاتی لڑائی نہیں رہی بلکہ بھارت کے عزت و وقار کامسئلہ ہے ۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خالی کے اس بیان نے ان کے مخالف ریسلر کے تن بدن میں آگ لگا دی تھی جس کے بعد وہ نمائشی لڑائی خونریز ی میں بدل گئی ۔

بھارتی ریسلر گریٹ خالی نمائشی میچ کے دوران شدید زخمی ہوکرہسپتال پہنچ ..