کراچی : فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان پر مقدمہ درج ، آئندہ کل عدالت میں‌پیش کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کا کہنا ہے کہ عالمگیر خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمگیر خان پر ریڈ زون میں سڑک بند کرنے کا الزام ہے، مقدمے میں سڑک بند کرنے کی دفعہ 341 لگائی گئی ہے ، جبکہ مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان مقدمے میں باضابطہ گرفتار ہے ، آئندہ کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :