Live Updates

پشاور کی مقامی گلوکارہ ، اداکارہ و ماڈل نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 16:50

پشاور کی مقامی گلوکارہ ، اداکارہ و ماڈل نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : پشاور کی مقامی گلوکارہ ، اداکارہ اور ماڈل عینی خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ عینی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے شادی کی خواہشمند ہیں اور شادی کے لیے ان کی رضامندی کے لیے بھی پُر اُمید ہیں۔

(جاری ہے)

عینی خان نے بتایا کہ انہیں عمران خان کی زندگی سے جُڑی ہر چیز عزیز ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صبح بخیر اور شب بخیر کے پیغامات بھی بھیجتی ہیں، عینی خان نے اپنے کمرے کی دیواروں پر عمران خان کے پوسٹرز بھی چسپاں کر رکھے ہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان عینی خان کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات