ملتان : غربت سے تنگ آ کر باپ نے بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 16:50

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : غربت سے تنگ آ کر باپ نے اپنے چار بچوں کو زہر دے کر خود کُشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آصف نامی ایک شخص نے غربت سے تنگ آ کر اپنے 4 بچوں کو زہر دے دیا جس کے بعد خود بھی موت کو گلے لگا لیا۔ تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں والد آصف اور ایک 8 سالہ بچی عائشہ انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق باقی بچوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ آصف کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ آصف سونے کا کاروبار کرتا تھا اور کاروبار میں ہوئے مسلسل نقصان کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ تھا ، غربت سے تنگ آ کر آصف نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاہم بچوں کو سئے گئے زہر کی نوعیت کا بھی پتہ چلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :