ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 8 مارچ سے بھارت میں کھیلا جائیگاروایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19مارچ کو آمنے سامنے ہونگی
جمعرات 25 فروری 2016 16:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 8 مارچ سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19مارچ کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ مردوں کے ایونٹ کیلئے انعامی رقم 56لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے جو2014 میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے مقابلے میں86 فیصد زیادہ ہے اسی طرح خواتین کے ایونٹ کیلئے پرائز منی 122فیصد اضافے کے بعد چار لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔
آٹھ مارچ سے تین اپریل 2016 تک کھیلے جانے والا یہ ٹورنامنٹ دو مراحل میں کھیلا جائے گا۔پہلے مرحلے کے گروپ ونرز 15سے 28 مارچ کے دوران دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے ساتھ سپر 10مرحلے میں مد مقابل ہوں گے۔(جاری ہے)
ایونٹ کے لیے ٹیموں کو دو گروپوں میں رکھا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے درمیان میچز ایک ہی دن 19 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کا پہلا 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ممبئی میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ کو بھارت سے دھرم شالا میں،تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی اور 25 مارچ کو آسٹریلیا سے موہالی میں ہی ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آخری گروپ میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 29مارچ کو آرام کا دن ہوگا۔ 30 مارچ کو پہلا سیمی فائنل نئی دہلی میں،31مارچ کو دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا، دو دن آرام کے بعد3 اپریل کو کولکتہ میں ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔ پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.