کراچی رینجرز کی کامیابی ، اسٹریٹ کرائم میں‌ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی کے بعد کراچی کو اسٹریٹ کرائم نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم رینجرز نے ڈیفنس اور کلفٹن کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ رینجرز حکام نے گرفتار ملزمان سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے گزری کے علاقہ میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ملزمان کا تاحال کسی سیاسی جماعت سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔ کرنل عاکف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں جہانزیب، ثاقب ، شفقت خان اورکامران شامل ہیں۔ ملزمان پولیس کو بھی مطلوب تھے۔ کرنل عاکف کا کہنا تھا کہ ملزم شفقت ایک برطرف پولیس اہلکار ہے، ملزم عمران اعظم بستی کا رہائشی اور ڈیفنس اور کورنگی میں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ کرنل عاکف نے بتایا کہ ملزم جہانزیب ڈیفنس کا رہائشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔ رینجرز حکام نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر کے ان سے متعلق تمام معلومات میڈیا کو فراہم کر دیں

متعلقہ عنوان :