شاہد آفریدی کا دور اب ختم ہوچکا ہے :سرفراز نواز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 16:36

شاہد آفریدی کا دور اب ختم ہوچکا ہے :سرفراز نواز

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے شاہد آفریدی کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر غور کرنے کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی کا دور اب ختم ہوچکا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ آفریدی اب ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہ سوچیں کیوں کہ پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کی پرفارمنس کچھ خاص نہیں رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شاہد آفریدی کی جانب سے بین الاقوامی میعار کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف اسے بین الاقوامی کرکٹ میں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ملک میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم میں شاہد آفریدی کی جگہ لے سکتے ہیں ،لیگ سپنر یاسر شاہ بھی اگلے ماہ پابندی ختم ہونے کے بعد بطور لیگ سپنر آفریدی کی جگہ ٹیم کا اثاثہ بن سکتے ہیں ۔