کراچی ، حساس ادارے کا مومن آباد میں ٹارگیٹڈ آپریشن ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

جمعرات 25 فروری 2016 16:32

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء ) حساس ادارے کا مومن آباد میں ٹارگیٹڈ آپریشن ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد گرفتار ، ایک کلو بارودی مواد ، بال بیئرنگ اور نٹ بولڈ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج صبح حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر مومن آباد کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر سیلکر دیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور گھر گھر کی تلاشی لی گئی ، جس کے دوران ایک دہشت گرد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر متنقل کر دیا گیا ۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ملزم سے ایک کلو بارودی مواد ، نٹ بولڈ ، بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست ملزم پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے جبکہ پولیس اور رینجرز مذکورہ گرفتاری سے لاعلمی طاہر کر رہی ہے ۔