کراچی ،پولیس نے فکس ایٹ کے بانی عالمگیر کو حراست میں لے لیا

جمعرات 25 فروری 2016 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پولیس نے فکس ایٹ کے بانی عالمگیر کو حراست میں لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فکس ایٹ کے بانی عالمگیر ایک کچرے کی ٹرالی لے کر وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر پہنچے اور وہاں کچرا پھینکنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

عالمگیر نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر احتجاج کریں گے اور کچرا ڈالیں گے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عوام بھی ان کا ساتھ دیں اور کچرا وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر پھینکیں ۔پولیس نے عالمگیر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :