چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ کاٹریفک انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا سرپرائز دورہ کیا

جمعرات 25 فروری 2016 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔انہوں نے فرائض میں غفلت ولاپرواہی اور ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری کی بناء پرسیکٹرانچارج ٹاؤن شپ کو معطل ،لائن حاضر 2پٹرولنگ آفیسر سمیت 5وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردیاجبکہ محنت لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرنے پر 13وارڈنز کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ،چڑیا گھر،ڈیوس روڈ،ٹاؤن شپ،گلبرگ اور اچھرہ کے علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناقص سپرویژن ،فرائض میں غفلت کوتاہی کرنے پر انچارج سیکٹر ٹاؤن شپ انسپکٹر شفقت گوندل کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ۔سی ٹی او نے 2پٹرولنگ آفیسر سمیت 5ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردیاجبکہ اچھی ڈیوٹی کرنے پر 13وارڈنز کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :