بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک لاکھ 25 ہزار 714 مشکوک مستحقین کے رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 16:10

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک لاکھ 25 ہزار 714 مشکوک مستحقین کے رجسٹرڈ ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک لاکھ 25 ہزار 714 مشکوک مستحقین کے رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر حکام نے ان افراد کو رقوم کی ادائیگی روک دی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ماروی میمن نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک لاکھ 25 ہزار 714 افراد مشکوک ہیں جن کو رقوم کی ادائیگی روک دی گئی ہے جبکہ ان افراد کو رقم فراہم کرنے والے ملازمین کو شوکاز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سکینڈل میں بی آئی ایس پی کے 75 افسران ملوث ہیں جن کے خلاف انکوائری اگلے ماہ مکمل کرلی جائے گی۔ ماروی میمن کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کا محکمہ آڈٹ کرایا جا رہا ہے ، نادرا اور بی آئی ایس پی کی مشترکہ ٹیم آڈٹ کرے گی۔